کاغذنگر ۔ 30مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے تانڈور میں اراضی سے متعلق تانڈور کی متوطن محترمہ ریحانہ بیگم کو اس گاؤں کے متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے اراضی سے بے دخلی کی دھمکی دیتے ہوئے پریشان کرنے پر انہیں کے روبروریحانہ بیگم نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خودسوزی کرلی تھی اور خانگی دواخانہ منچریال میں علاج کیدوران فوتہ وگئی ۔ اس ضمن میں 29 مارچ کے روز انڈین یونین مسلم لیگ ضلع عادل آباد صدر حافظ سید غوث خاموش اور ڈائرکٹر جنرل سکریٹری محمد ارشد علی اور تعلقہ کنوینر محمدمطاہر حسین کی زیرنگرانی تحصیلدار کاغذنگر سریش سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع عادل آباد کے تانڈور منڈل کے ساکن محترمہ ریحانہ بیگم پر ظلم کرتے ہوئے اراضی سے بے دخلی کرنے کا انتباہ دینے پر محترمہ ریحانہ بیگم نے متعلقہ عہدیداروں سے پریشان اور تنگ آکر خودسوزی کرتے ہوئے فوت ہوگئی ہے اس لئے ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے تفصیلی طور پر انکوائری کراتے ہوئے ریحانہ بیگم کے چھوٹے بچوں اور افراد خاندان والوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور متعلقہ عہدیداروں سے تنگ آکر خودسوزی کرنے والی ریحانہ بیگم کے افراد خاندان کے ساتھ انصاف کرتیہ وئے معاوضۃ دیتیہ وئے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اگر ریحانہ بیگم کے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں میں آئی یو ایم ایل پارٹی کی جانب سے ضلع سطحی پراحتجاجی دھرنا پروگراموں کو منعقد کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ بعدازاں آئی یو ایم ایل پارٹی قائدین کے ہمراہ تحصیلدار کاغذ۔گر کے سریش کو یادداشت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر آئی یو ایم ایل پارٹی ضلع نائب صدر سید ذاکر صابری ‘ محمد احسن ‘ کے رئیس‘ بشیر کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔