پٹنہ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) کے ایک ایم ایل اے نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے ہریانہ بی جے پی لیڈر او پی دھانکر کے ذریعہ ہریانہ کے لڑکوں کیلئے بہاری دلہنوں جیسے گستاخانہ ریمارکس کے خلاف ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ گشول گنج ڈسٹرکٹ کے بیکنٹھ پور حلقہ انتخاب سے جے ڈی (یو) ایم ایل اے منجیت کمار سنگھ نے دھانکر کے خلاف ایف آئی آر سچیوالہ پولیس میں درج کروائی ۔ دھانکر بی جے پی کسان مورچہ کے صدر ہیں ۔ ہریانہ میں پارٹی ورکرس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے متنازعہ ریمارک کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ان کی پارٹی کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہریانہ کے نوجوانوں کی شادیاں بہار کی لڑکیوں سے ہو۔