وشاکھاپٹنم ۔ 19 ۔ مئی (پی ٹی آئی) چار ماؤسٹس نے یہاں ویزاگ پولیس کے روبرو خود سپردگی اختیار کرلی۔ پولیس ضلع سپرنٹنڈنٹ کے پراوین نے بتایا کہ وی چنم نائیڈو عرف صنم نائیڈو ، پی سوما راجو دونوں دلم کارکن بتائے گئے ہیں۔ نائیڈو کے سر پر ایک لاکھ روپئے نقد انعام رکھا گیا تھا ۔ یہ مختلف جرائم میں ملوث تھا۔ اے پی ایف ڈی سی بم بلاسٹ گوداموں اور سیل ٹاور کو نشانہ بنانے میں بھی ملوث تھا۔ سوما راجو بھی مختلف جرائم میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا ۔ علاوہ ازیں چنٹی اور پی رام بابو ، اے پی ایف پی سی گودام دھماکوں اور جرائم میں ملوث تھے ۔ ان تمام نے آج یہاں پولیس کے روبرو خود سپردگی اختیار کرلی ۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ان تمام ماؤسٹس کی حکومت کے قوانین کے مطابق بازآبادکاری عمل میں آئے گی۔