کم قیمت کی انشورنس پالیسی کے بجائے بینک گیارنٹی ملازمین پیشہ افراد کے اخراجات میں کمی لاسکتی ہے وہیں کم آمدنی والے ورکرس کو موثر تحفظ فراہم کی پیشکش بھی کی گئی ہے
دبئی۔ متحدہ عرب امارات نے لیبر اور وزیر قانونی میں تبدیلیاں لانے ک اعلان کیا ہے جس سے ورکرس کو بہترین تحفظ کی ضمانت ملے گی جو ان کے حقوق اور اس کے ساتھ خانگی شعبہ میں تقررات کے لئے بینک گیارنٹی کے ساتھ ہوگی۔
توقع کی جارہی ہے کہ ان اقدامات کا بڑا فائدہ ہندوستانی ورکرس کو ہوگا جس کو چہارشنبہ کے روز متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔مذکورہ اقدام سے یواے ای کی تیل پر منحصر معیشت میں بھی تبدیلی ائے گی۔
نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم کی خبر کے مطابق تجارتوں کے لئے اب فی ورکرس ساٹھ درہم کی کم قیمت والے انشور نس ادا کرنا پڑے گا جبکہ سابق میں 3000درہم کی بینک گیارنٹی تھی۔
تیل سے مالا مال امارات نے نوکریوں کے متلاشی ‘ ٹورسٹ اور اسٹوڈنٹس کے لئے ویزا قانون میں بھی نرمی لائی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ وقت تک رہنے اور زیادہ خرچ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے۔.
متحدہ عرب امارات میں متعین ہندوستانی سفیر نودیپ سنگھ سوری ک بیان کو گلف نیوز نے کچھ اس طرح شائع کیا ہے کہ’’ ہندوستانی ورکرس‘ پیشہ وارانہ لوگ اور تجارت پیشہ افراد پر سے معاشی بوجھ کو آسان کرنے کے لئے یہ دورس ثابت ہوگا۔
اس سے یواے ای کی قیادت کا ترقی پسند سونچ کی بھی عکاسی ملتی ہے۔ او ریہی وجہہ ہے کہ ہندوستانی ورکرس او رسرمایہ کار وں کے لئے یواے ای ہمیشہ قابل ترجیح رہا ہے‘‘