متحدہ ضلع ورنگل میں 70 فیصد سے زائد پولنگ

کانگریس اور ٹی آر ایس کے مابین سخت مقابلہ

ورنگل /7 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) متحدہ ضلع ورنگل میں 70 فیصد پولنگ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ اے وی ایم مشینوں میں بند ہے ۔ 11 ڈسمبر کو نتائج گذشتہ سال 2014 کے انتخابات میں 78.54 فیصدی پولنگ ہوچکی تھی ۔ اس مرتبہ عوام میں اتنا جوش نہیں دیکھا گیا ۔ ضلع ورنگل اربن کلکٹر پرشانت جیون پاٹل ، جوائنٹ کلکٹر دیانند نے آرٹس اینڈ سائنس کیلئے پولنگ مرکز پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ صبح 7 بجے سے پولنگ کا آغاز ہوا تھا ۔ 11 بجے دن تک صرف 20 فیصد پولنگ درج کی گئی ۔ دوپہر جمعہ کے بعد پولنگ میں اضافہ ہوتا گیا ۔ کئی ووٹرس کے نام ووٹر لسٹ سے غائب تھے ۔ ورنگل اربن حلقہ اسمبلی ورنگل ایسٹ میں بی جے پی کے ووٹرس نے ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ استعمال کو کہا ۔ مجموعی طور پر پولنگ پرامن رہی ۔ کانگریس قائدین نے کامیابی کا دعوہ کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی ۔ مسلم حلقوں میں جمعہ کے بعد پولنگ میں اضافہ تھی ۔ شام قاضی پیٹ میں 3.30 کروڑ ضبط کئے گئے ۔ کانگریس اور ٹی ار ایس کی جانب سے ووٹرس میں رقم تقسیم کی اطلاعات ، ووٹرس نے رقم نہ ملنے کی شکایت کرتے ہوئے دوسری پارٹی کو ووٹ دیا ۔ بعض مقامات پر کراس ووٹنگ کی اطلاعات اس مرتبہ انتخابات میں ووٹرس نے گذشتہ کے مقابلہ میں گرم جوش دیکھائی نہیں دی ۔ پارٹی کارکنوں نے بھی خاموشی سے پرچار کیا ۔ ڈرونگل اسمبلی حلقہ میں 83.90 فیصدی پولنگ وردھنا پیٹ میں 80 فیصدی ، ورنگل ایسٹ ورنگل ویسٹ ، محبوب آباد ، پرکال ملگ ، نرسم پیٹ ، بھوپال پلی ، پالاکرتی ، جنگاؤں ، اسٹیشن گھن پور ، اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس مہا کوٹی امیدواروں کے بیچ سخت مقابلہ کا امکان ہے ۔