دبئی- متحدہ عرب امارات کی جانب سے شہزادی شیخہ لطیفہ بنتِ محمد المکتوم کی تازہ تصویر جاری کردی گئی ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے زیرِ گردش اطلاعات دم توڑ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شہزادی گزشتہ کئی مہینوں سے منظرنامے سے غائب تھیں جس کے سبب افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے۔
شیخہ لطیفہ کو آخری بار رواں سال مارچ میں منظرعام پر دیکھا گیا تھا جب وہ دبئی سے فرار ہو کر ہندوستانی ساحلوں پر ایک کشتی میں موجود تھیں۔ ہندوستانی اور اماراتی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا تھا اور انہیں واپس دبئی لے جا یا گیا تھا۔
متحدہ امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر 15 دسمبر کی ہیں جس میں شہزادی سابق آئرش صدر اور اقوامِ متحدہ کی سابق سفیر برائے انسانی حقوق میری روبنسن سے ملاقات کررہی ہیں۔
تصاویر کی ریزولیشن کم ہے تاہم اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سویٹ شرٹ اور گرے جینز میں ملبوس شیخہ لطیفہ کیمریسے آنکھیں چرانے کی کوشش کررہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اماراتی شاہی خاندان کی درخواست پر میری روبنسن نے یوایای کا دورہ کیا۔
جنیوا میں موجود اماراتی سفارتی مشن نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق سے اس معاملے میں درخواست کی تھی۔
یواے ای کی درخواست پر میری روبنسن نے شیخہ لطیفہ سے ملاقات کی اور ان کی اس ملاقات سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور ثابت ہوگیاکہ شہزادی زندہ اور خیریت سے ہیں اور شاہی خاندان کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دبئی کے متمول شاہی