مبین پاشاہ کے کوآپشن ممبر منتخب ہونے کے قوی امکانات

کورٹلہ 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کورٹلہ کے کوآپشن کے انتخابات جو 28-8-2014 کو منعقد ہونے والے ہیں ۔ جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ سابق کونسلر کوٹہ کے تحت کو آپشن ممبر منتخب ہونے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں ۔ سابق کونسلر کوٹہ کے تحت کوآپشن ممبر کے الیکشن کے سلسلے میں چار نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں ۔ جن میں ایک پرچہ نامزدگی مسترد کردی گئی ۔ انتخابی میدان میں جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ صدر ٹی آر ایس پارٹی ، جناب احمد عبدالقیوم سابق کونسلر کانگریس آئی پارٹی ، جناب رحیم پاشاہ سابق کونسلر کانگریس آئی پارٹی موجود ہیں ۔ جبکہ جنرل کوٹہ کے تحت کو آپشن ممبر کے عہدہ کو لیکر ایم آئی ایم پارٹی میں کافی رسہ کشی چل رہی ہے ۔ جناب محمد قمر جو وارڈ کونسلر 5 کے شوہر ہیں کوآپشن ممبر کے عہدہ کے حصول کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں جبکہ خواتین کوٹہ کے تحت اس عہدہ کے حصول کیلے ٹی آر ایس اقلیتی قائد جناب محمد فہیم کی اہلیہ جناب پیٹا بھاسکر کی اہلیہ کا نام گشت کررہا ہے ۔ مجلس بلدیہ کورٹہ کے ایس ٹی رکنی کونسل میں ٹی آر ایس کے 13 ایم آئی ایم کے 5 بھارتیہ جنتا پارٹی کے 2 کانگریس آئی 9 آزاد 2 شامل ہیں ۔