مبھی راؤ پیٹ میں کسانوں میں شعور بیداری پروگرام

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمھی راؤ پیٹ کے گورنٹال میں انجمن باہمی امداد ادارے کی جانب سے گنا کاشت کرنے والے کاشتکاروں کے درمیان پیداوار سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ صدرنشین انجمن باہمی امداد ادارے کریم نگر کونڈوری رویندر راؤ نے پروجکٹرکے ذریعہ گنے کی کاشت کی پیداوار اورمیں اضافہ سے متعلق مختلف قسم کی جانکاری دی ۔ اس موقع پر رویندر راؤ نے کاشتکاروں کو جراثم کش ادویات کے استعمال دوران کی جانے والے احتیاطی تدابیریں پیش کی ۔ اس وقت ایم پی ٹی سی رکن حمید الدین خالد کے علاوہ پاپاگاری وینکٹ سوامی ‘ عبدالوحید ‘ پنڈارمیش ‘ قطب الدین ‘ سید زبیر وغیر موجود تھے ۔