ماہ رمضان کے پیش نظر راشن کا اضافی کوٹہ منظور کرنے کا مطالبہ

حسن آباد۔/29مئی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سینئر اقلیتی قائد انجینئر محمد شریف الحسن نے آج ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر ضلع سدی پیٹ مسٹر بی وینکٹیشورلو کو موسومہ اپنے ایک تحریری مکتوب میں ماہ رمضان المبارک کے تناظر میں راشن کوٹہ میں اضافہ کرنے اور ہر مسلم خاندان کو 5 کلو شکر، 3 لیٹر کیروسین، اضافی گیس سلینڈر اور 15 کلو چاول اضافی طور پر منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ ماہ جون کے اوائل میں ہی عیدالفطر کے مدنظر جنگی خطوط پر مناسب اقدامات کرنے اور ہر مسلم خاندان کو 4 جون سے قبل ہی اضافہ راشن کا کوٹہ پہنچانے کا مشورہ دیا۔