ماہ رمضان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی

جگتیال۔25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماہ رمضان اور عیدالفطر کے موقع پر مساجد اور عیدگاہوں پر بہترین سہولیات فراہم کی جائے ۔ مسلمان ماہ رمضان امن و امان اور خشو وخضوع عبادات کے ساتھ منائیں ۔ ان خیالات کا اظہار سب کلکٹر جگتیال مسٹر سریکش بی لٹکر نے سب کلکٹر اجلاس ہال میں صدر مرکزی کمیٹی و صدور مساجد جگتیال اور مختلف محکموں کے عہدیداران کے ساتھ منعقدہ امن اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ماہ رمضان میں سحر اور افطار کے موقع پر برقی کٹوتی نہ کرنے اور پانی کی سربراہی اور مساجد کے پاس صاف صفائی اور سڑکوں کی مرمت کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس وغیرہ کو ٹھیک کرنے کیلئے کہا ۔ اس موقع پر صدر ملت اسلامیہ ریاض خان اور سابق صدر ملت اسلامیہ ریاض الدین ماما نے مخاطب کرتے ہوئے ماہ رمضان میں چھوٹے کاروباریوں کو پریشان نہ کرنے اور ہوٹلوں کو رات دیر تک کھلے رکھنے اور قبرستانوں کی صفائی اور عیدگاہوں پر نماز کیلئے بلدیہ کی جانب سے انتظامات اور تاٹ پلی موضع میں جگتیال کے مسلمانوں کیلئے منظورشدہ 10ایکڑ عیدگاہ اراضی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور دیگر تجاویز پیش کئے ۔ سب کلکٹر جگتیال نے تمام عہدیداران کو بہترین انتظامات کرنے کیلئے ہدایت دی ۔ اس موقع پر صدر مساجد اور مختلف محکموں کے عہدیداران تحصیلدار جگتیال کمارا سوامی ‘ میونسپل کمشنر ای سریندر ‘ سرکل انسپکٹر نریش کمار ‘ ڈیویژنل پنچایت آفیسر چندرا شیکھر کے علاوہ برقی عہدیدارRWS اور جگتیال ڈیویژن کے بلدیہ کشمنر ‘ تحصیلدار اور ایم پی ڈی اور دیگر عہدیداران پنچایت راج انجنیئر شمشیر علی ‘ جامع مسجد صدر بسم اللہ خان اور دیگر موجود تھے ۔