ماہ جنوری سے طلبہ کو سوپر فائن چاول کھانے کی سربراہی

کریم نگر 22 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یکم جنوری سے ضلع کے تمام ہاسٹلوں و اسکولوں کے طلباء کو سوپر فائن چاول سے کھانے کی اسکیم کی عمل آوری کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے بتایا ۔ جمعرات کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ہاسٹل ویلفیر عہدیداران کے ساتھ ریسیڈنشیل اسکولو ںکے پرنسپال کے جی بی وی کے اسپتال عہدیداران ، منڈل ایجوکیشنل عہدیداران کے ساتھ ہاسٹلوں میں اسکولوں میں باریک چاول کے ساتھ کھانے کی اسکیم کی عمل آوری پر جائزۃ اجلاس منعقد کیا ۔ اس ضمن میں کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں 309 مختلف ہاسٹلوں میں 3049 اسکولوں میں طلباء کو ماہ جنوری سے فائن رائس کے ساتھ کھانا فراہم کیا جائے گا۔ 37051 طلباء کیلئے ہر ماہ 570 میٹرک ٹن باریک چاول کی ضرورت ہوگی ۔ چاول کو 30 ڈسمبر کے اندر تمام ہاسٹلوں کو راست طور ر بھیجا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے باریک چاول 25 فی کیلو خریدی کر کے دیگر اخراجات ملا کر فی کیلو 35 روپئے حکومت کی جانب سے برداشت کر کے ہاسٹلوں کو و اسکولوں کو ایک روپیہ کیلو فراہم کیا جارہا ہے ۔ اسکولوں و ہاسٹلوں کے طلباء کو باریک چاول کے ساتھ تازہ ترکاریاں بہترین مینو کے ساتھ لذیذ کھانا فراہم کر کے ان کے سنہری مستقبل کیلئے یہ پروگرام کو بہت ہی قطعیت کے ساتھ لیا گیا ۔ اسکیم کی عمل آوری میں متعلقہ ہاسٹلوں کے ویلفیر عہدیداران ، ہیڈ ماسٹرس تساہلی برتنے پر چاول کو غیر مجاز طور پر استعمال کرنے یا بے قاعدگیاں کرنے پر فوری معطل کیا جائے انتباہ دیا۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد ، جے ڈی ایس سی ویلفیر ناگیشور راو ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل عہدیدار کے لنگیا،ڈسٹرکٹ سیول سپلائی عہدیدار چندرا پرکاش ،راجیو ودیا مشن پراجکٹ افیسر راجا مولی، محکمہ بہبودی معذورین کے اے ڈی نلینی ،ضلع ٹریبل ویلفیر عہدیدار ایرنا،ڈسٹرکٹ بی سی ویلفیر عہدیدار منجولا و دیگر نے شرکت کی۔