نظام آباد ۔ 13 فبروری ( فیاکس ) ڈاکٹر عبدالقدیر مقدر کی ادارت میں شہر نظام آباد سے شائع ہونے والا رسالہ ماہنامہ ’’ تمہید ‘‘ کا ماہ فبروری 2015 ء کا شمارہ منظر عام پر آچکا ہے ۔ مستقل کالم دعوت الی الخیر کے تحت واعظ حضرت عبدالقادر جیلانی ، واقعاۃ الانبیاء کے تحت واقعہ حضرت موسی علیہ السلام ، تاریخ کے دریچے کے تحت سرزمین ہند پر اسلامی تاریخ کے نقوش از شیخ محمد اکرام ، مغل عہد کے تابناک نقوش از ڈاکٹر مسعود جعفری ، ادبیات و شخصیات کے تحت ، گیتا انجلی کا ایک اور منظوم ترجمہ از ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی ، حسن کمال سے ایک مکالمہ از نثار احمد صدیقی ، مجروح سلطانپوری حیات اور غزل از پروفیسر علی احمد قاسمی ، غالب کا غیرمطبوعہ کلام از سید وسیم اللہ اورنیٹل اردو کالج از حافظ محمد خواجہ کے علاوہ اقبال متین ، زاہد علی خاں اثر ، ڈاکٹر محسن جلگانوی ، ڈاکٹر قطب سرشار ، غلام مرتضی راہی ، ضرور صفی کی غزلیں شامل ہیں ۔ فی شمارہ 20 روپئے سالانہ 200/- روپئے یہ شمارہ ماہنامہ ’’ تمہید ‘‘ 9-14-124 احمد پورہ کالونی نظام آباد 503 001 ( ٹی ۔ ایس ) سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔