نظام آباد /22 نومبر (فیکس) ڈاکٹر عبد القدیر مقدر کی ادارت میں نظام آباد سے شائع ہونے والا ماہنامہ ’’تمہید‘‘ کا تازہ شمارہ منظر عام پر آچکا ہے۔ حمد و نعت احمد خاں امان، ضرر وصفی، مستقل کالم دعوت الی الخیر کے تحت وعظ حضرت عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ، واقعات انبیاء کے تحت حضرت موسی علیہ السلام، تاریخ کے دریچے کے تحت سرزمین ہند پر اسلامی تاریخ کے نقوش، ادبیات و شخصیات کے تحت مقبول افسانہ نگار احمد رشید (علیگ) کا خصوصی گوشہ جس میں احمد رشید کے افسانے از شافع قدوائی، احمد رشید کی افسانہ نگاری پروفیسر صغیر افراہیم، احمد رشید کے افسانوں کی منفرد پہچان از حسام الدین، احمد رشید کے افسانوں کا فنی نظام از محمد الیاس، وہ اور پرندہ کا فنی محاسبہ از محمد غالب نشتر، افسانہ ’’چھت اڑ گئی‘‘ احمد رشید (علیگ)، مشاہیر ادب کے خطوط احمد رشید کے نام کے علاوہ منظومات میں نذیر فتح پوری، ڈاکٹر محسن جلگانوی، جلیس نجیب آبادی، ڈاکٹر قطب سرشار، مختصر نظمیں راجہ مہدی علی خاں شامل ہیں۔ اس خصوصی شمارہ کی قیمت 25 روپئے ہے، مستقل خریداروں کو یہ شمارہ سالانہ خریداری کے مطابق جاری ہوگا۔ یہ رسالہ دفتر ماہنامہ تمہید 9-14-124 احمد پورہ کالونی نظام سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔