شاہ آباد 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ لیگل سرویس اتھاریٹی کی جانب سے ضلع کورٹ اور تعلقہ کورٹ کامپلکس میں 11 اپریل تک ماہانہ لوک عدالت پروگرام منعقد ہوگا۔ یہ بات ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے رکن سکریٹری اے وجئے این نے ایک پریس نوٹ میں بتائی۔ مذکورہ اجلاس میں مزدوروں کے معاملات، فیملی معاملات کو باہمی گفت و شنید کے ذریعہ حل کئے جائیں گے۔ عوام سے مذکورہ لوک عدالت میں شریک ہوکر استفادہ کرنے کی اتھاریٹی کے رکن سکریٹری نے اپیل کی ہے۔