حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز) شاہ عنایت گنج پولیس نے ماں کا قتل کر کے مکان میں نعش کو دفن کردینے والے بیٹا اور بیٹی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 13جنوری سال 2014 کو 34 سالہ بابو عرف کبیر ‘30 سالہ کرن عرف پروین نے اپنی ماں لکشمی عرف عائشہ کے سر پر لاٹھی سے وار کر کے قتل کردیا تھا۔ بعدازاں بابو نے اپنے ایک ساتھی نظیر کی مدد سے اپنے مکان واقع توپ خانہ میں نعش کو دفن کردیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ 60 سالہ عائشہ نے آصف نگر کے ساکن جمیل الدین سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اس کا پہلا شوہر راج فوت ہوگیا تھا۔ جمیل الدین سے شادی کو لیکر بیٹا اور بیٹی ناراض سے تھے اور آئے دن ان کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا پولیس نے بتایا کہ بیٹا ‘بیٹی نے ان کے مکان کی اراضی جمیل الدین کے ہاتھوں میں چلے جانے کے خدشہ کے تحت ماں کا قتل کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ دوسری شادی کے بعد لکشمی نے تبدیلی مذہب کیا تھا ۔ اپنی بیوی کی گمشدگی پر جمیل الدین نے شاہ عنایت گنج پولیس سے ایک شکایت درج کروائی تھی اور پولیس نے بیٹا اور بیٹی کو حراست میں لیکر تشویش کرنے پر سنسنی خیز انکشاف ہوا ۔