ماں ‘ بیوی کا استعمال سیاست اور تشہری بازی کے لئے کرنا افسوس ناک۔ کنہیاکمار کا جواب ۔ ویڈیو

جے این یو ایس یو کے سابق صدر کنہیا کمار سے جب پوچھا گیا کہ گوتم بدھا نے بھی اپنی بیوی او ربچوں کو چھوڑ کر گھر سے چلے گئے تھی او رمہاتما بنے تو کس حد تک نریندر مودی پر ان کی بیوی اور شادی شدہ زندگی کو لے کر تنقیدیں کرنا کا ہمیں حق ہے۔

جواب میں کنہیاکمار نے کہاکہ حقیقت میں کسی کی شخصی زندگی پر تنقید کرنا یا اس کو موضوع بحث لانا ٹھیک نہیں ہے مگر یہ اس وقت تک لاگوہوتا ہے جب تک وہ زندگی شخصی رہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مگر جب کسی شخص کی زندگی عوامی ہوجاتی ہے اوراس کی زندگی کا حصہ عوام سے جڑ جاتا ہے تو ان کی زندگی پھر ذاتی نہیں ہوتی۔کنہیا کمار یہ جواب ضرور ملاحظہ فرمائے۔