حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ طالب علم نے خودسوزی کرلی۔ پرگی پولیس کے بموجب 12سالہ کیتھاوت راجیش جو آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا، وہ اکثر اسکول سے غیر حاضر رہتا تھا۔ راجیش کے والدین نے اس کے رویہ پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر اس نے اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی۔ طالب علم کو دواخانہ عثمانیہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پرگی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے نعش کو والدین کے حوالے کردیا۔