ماڈل اسکول کیلئے اراضی کا معائنہ

یلاریڈی۔یکم اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑؤائی پر ماڈل اسکول عمارت کی تعمیرات کیلئے عہدیداروں نے اراضی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر EWIDS، AE سانیا نے کہا کہ تاڑوائی میں ماڈل اسکول کی تعمیرات کیلئے سروے نمبر 66میں پانچ ایکڑ اراضی کا معائنہ کرکے ضلعی اعلیٰ عہدیداروں کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ کچھ ہی دنوں میں منڈل پر ماڈل اسکول کی تعمیرات کا آغاز کردیا جائے گا۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ساوتری، آر آئی ترمل راؤ، وی آر او سریندر ریڈی، ہائی اسکول صدر مدرس سنگمیشور، ورک انسپکٹر ودیا ساگر اور آربی ایم نمائندے موجود تھے۔