ماچس سے کھیلنے کے دوران جھلس جانے والی کم عمر لڑکی کی موت

حیدرآباد 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) ماچس سے کھیلنے کے دوران جھلس جانے والی کم عمر لڑکی زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 سالہ ماہی ٹھاکر جو دھیرج ٹھاکر ساکن رحیم پورہ منگل ہاٹ کی بیٹی تھی، دو دن قبل ماچس سے کھیل رہی تھی کہ اُس کے کپڑوں کو اچانک آگ لگ گئی۔ اِس حادثہ میں ماہی ٹھاکر شدید طور پر جھلس گئی تھی جس کے نتیجہ میں اُسے دواخانہ عثمانیہ کے برننگ وارڈ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس منگل ہاٹ نے مقدمہ درج کرلیا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں آدتیہ نگر گولکنڈہ کی ساکن 14 سالہ صادق تبسم جھلس گئی۔ لڑکی کے افراد خاندان نے اُسے بچانے کی کوشش کی لیکن شدید طور پر جھلس جانے کے نتیجہ میں وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔