ماموں کے آٹو کو فروخت کرنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔/21ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے ماموں کے آٹو کو غیر قانونی طور پر فروخت کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 60سالہ محمد شریف ساکن پہاڑی شریف نے سال 2010ء میں گوڈس آٹو خریدا تھا اور اس آٹو کو اپنے بھانجہ ریاست نگر کے ساکن 27سالہ سہیل کو کرایہ پر دیا تھا۔ گزشتہ چار ماہ سے سہیل آٹو کا کرایہ دینے سے قاصر رہا اور دریافت کرنے پر یہ معلوم ہوا کہ اس نے اپنے ماموں کا آٹو غیر قانونی طور پر فروخت کردیا تھا۔اس سلسلہ میں ماموں کی شکایت پر پولیس نے سہیل کو گرفتار کرلیا ہے۔