حیدرآباد ۔ /16 نومبر (سیاست نیوز) مال گاڑی ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 52 سالہ بی مان سنگھ ساکن رویندر کالونی چارمینار /15 نومبر کی شب فلک نما ریلوے اسٹیشن پر پٹریاں عبور کررہا تھا کہ مال گاڑی نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔