حیدرآباد ۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں مالی پریشانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ سجاتا جو کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ فیس III علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا اور کل زہریلی دواء کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔