مالی پریشانیوں کے شکار دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے اور علحدہ واقعات میں دو افراد نے مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ وی راجو چودھری ریڈی گوڑہ کے ساکن پاپاچاری کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص 4 ماہ سے ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ اپنا گریجویشن مکمل ہونے کے بعد وہ روزگار کی تلاش میں مصروف ہوگیا تھا ۔ جو قابلیت کے لحاظ سے روزگار نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوگیا اور مالی پریشانیوں کا شکار ہوکر اس نے 18 جنوری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ دھنراج جو گاندھی نگر میں رہتا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ رامن راج شراب کے نشہ کا عادی تھا جو مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

آصف نگر اور اپل میں دو افراد کی خودکشی
حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) آصف نگر اور اپل کے علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ جن میں ایک ذہنی معذور بتایا گیا ہے ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ راجو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ زیبا باغ آصف نگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ راجو کثرت سے شراب کا عادی تھا ۔ آصف نگر پولیس ذرائع کے مطابق 20 جنوری کے دن راجو نے حالت نشہ میں اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 38 سالہ وائی رمیش جو رتناپورا کالونی کا ساکن تھا ۔ ذہنی معذور بتایا گیا ہے ۔ اس نے 20 جنوری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔