حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ راجہ سنگھ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور اور مورتیاں بنانے کا کام کرتا تھا ۔ منگل ہاٹل کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کے سبب شدید مشکلات کا شکار تھا جس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ اننت بھاسکر جو پی اینڈ ٹی کالونی کا ساکن تھا ۔ 2 سال قبل روزگار کے سلسلہ میں شہر منتقل ہوا تھا ۔ یہ شخص گوپال پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ مالی پریشانیوں کے سبب بھاسکر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں