حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات سائبرآباد حدود میں پیش آئے ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 48 سالہ راجیش جو پیشہ سے ٹیلر تھا ایم سی ایچ کالونی چیتنیہ پوری میں رہتا تھا ۔ 23 مارچ کے دن اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ سنتوش کمار گوڑ جو نودیا کالونی میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
جھلس جانے والی لڑکی فوت
حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک لڑکی حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ فاطمہ پروین جو طالبہ تھی ۔ گلشن نگر بھولک پور علاقہ کے ساکن عبدالروف کی بیٹی تھی ۔ 22 مارچ کے دن اپنے مکان میں پکوان کے دوران یہ لڑکی حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔