مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز )مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 27 سالہ پریشد نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 31 ڈسمبر کی رات نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پریشد پیشہ سے خانگی ملازم تھا جویا پرال علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔