مالی تنگ دستی پر میکانک کی خودکشی

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز) رائے درگم علاقہ میں ایک میکانک نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ گروناتھ رائے جو پیشہ سے میکانک تھا رائے درگم میں رہتا تھا وہ کرناٹک کا متوطن تھا جس نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔