مالک کے مکان میں سرقہ کا شاخسانہ ‘دو ڈرائیور گرفتار

مسروقہ زیورات ضبط‘ جوبلی ہلز پولیس کی کارروائی
حیدرآباد 23 فبروری (سیاست نیوز)جوبلی ہلز پولیس نے دو ڈرائیورس کو گرفتار کرلیا جو اپنے مالک کے مکان میں طلائی زیورات و نقد رقم کا سرقہ کرلیا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بنجارہ ہلز مسٹر اودے کمار ریڈی نے مئی سال 2014 میں ڈرائیور رام دھرما ریڈی نے اپنے مالک کے مکان میں 14 تولے طلائی زیورات اور قیمتی کیمروں کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے دھرما ریڈی کا پتہ لگاتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کرلیئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں جوبلی ہلز پولیس نے ایک اور ڈرائیور سریش کو گرفتار کرلیا جس نے جاریہ ماہ اپنے مالک نرسمہا راجو کے مکان میں اس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 10 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا تھا ۔ پولیس نے گرفتار سارق ڈرائیورس کے قبضہ سے جملہ 25 تولے طلائی زیورات جن کی مالیت 12 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے برآمد کرلیا ۔ ملزمین کی گرفتاری میں ایڈیشنل انسپکٹر جوبلی ہلز مسٹر متو یادو اور انسپکٹر ایس وینکٹ ریڈی نے اہم رول ادا کیا ۔