مالا بار گولڈ کے کسٹمرس کو دیوالی کے پرکشش آفرس

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : عالمی سطح پر گولڈ اور ڈائمنڈ کے میدان میں ایک وسیع چین رکھنے والا مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے دیوالی کے پیش نظر کئی ایک آفرس کا اعلان کیا ہے ۔ یہ آفر 29 تا 31 اکٹوبر تک جاری رہے گا ۔ مسٹر احمد ایم پی چیرمین مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے بتایا کہ گاہکوں کے لیے دیوالی کا خصوصی پیشکش کیا جارہا ہے ۔ یہ آفر تلنگانہ ، آندھرا پردیش ،کرناٹک ، تمل ناڈو ، مہاراشٹرا ، گجرات ، کیرالا اور کولکتہ میں رہے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مالا بار گولڈ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے کارڈ کے ذریعہ کم از کم 25 ہزار روپیوں کی خریدی پر 5 فیصد کیاش بیاک کا آغاز کیا ہے جو کہ 19 اکٹوبر تک جاری رہے گا ۔ چیرمین مالا بار گولڈ نے مزید بتایا کہ ان کے گاہکوں کے لیے دیوالی کا خصوصی لکی ڈرا اسکیم بھی رکھی گئی ہے ۔ یہ اسکیم موجودہ خریداروں کے لیے ہے ۔ اس اسکیم کے تحت بمپر ڈرا میں تلنگانہ کے گراہک کو 5 کیلو سونا جیتنے کا نایاب موقع دستیاب رہے گا ۔ جو کہ گولڈ بارس کی شکل میں رہے گا ۔ یہ لکی ڈرا ہر ہفتہ نکالا جائے گا ۔ جب کہ ہر 30 ہزار روپیوں کی خریداری پر ڈائمنڈ جیویلری تقریبا 25 ہزار روپئے مالیت کو جیتنا جاسکتا ہے ۔ اسکراچ کارڈس سے یہ اسکیم دستیاب ہے جب کہ دھنتراس کسٹمرس سونے کی پیشگی بکنگ کرواسکتے ہیں جس پر انہیں سلور فری گھر لیجانے کا موقع رہے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ کسٹمرس کو اس دیوالی کے موقع پر مالا بار گولڈ کے 194 شورومس میں 100 کیلو گولڈ جیتنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔۔