حیدرآباد 21 اپریل ( پریس نوٹ ) دنیا کے ٹاپ پانچ جیولری ریٹیل چینس میں ایک مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے اس کے سگنیچر برائیڈس آف انڈیا کلکشن کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ۔ برائیڈس آف انڈیا کلکشن کا اس سال کا تھیم ہے ’ سلیبریشن برائیڈ ‘ جس میں وسیع رینج کے خوبصورت ڈیزائن کے زیورات پیش کیے جارہے ہیں ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی برانڈ ایمبسیڈرس ۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور مس ورلڈ منوشی چھلر نے برائیڈس آف انڈیا سیزن 6 مہم کا آغاز کیا ۔ پروموشنس کے طور پر یہ جیولری ریٹیلر کی جانب سے 500 تا 1000 نوبیاہتا جوڑوں کو لکی ڈراس کے ذریعہ سمندر پار مقامات جیسے دوبئی ، ملیشیا ، سنگاپور ، بالی و ہانگ کانگ کو مفت ہنی مون ٹرپس کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ یہ اسکیم ان جوڑوں کیلئے ہے جنہوں نے انکی شادی کے زیورات ملک میں سوائے ٹامل ناڈو کے مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے شورومس سے خریدتے ہیں ۔