حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے کامیاب سفر پر اس کی 21 ویں سالگرہ تقاریب کا اس کے 120 ویں شوروم پر انعقاد عمل میں آیا ۔ رامچندر ریڈی رکن اسمبلی ریاست تلنگانہ نے گروپ صدر نشین ایم پی احمد اور دیگر مہمان کی موجودگی میں سوماجی گوڑہ شوروم پر سالگرہ تقریب کا افتتاح انجام دیا ۔ سالگرہ تقاریب کے موقع پر مالا بار گولڈ شورومس پر 26 ستمبر تا 26 اکٹوبر ہر چار گرام گولڈ یا ڈائمنڈ جویلری کی خریداری پر انعامات اور میڈلس کی پیشکش جاری ہے ۔ مالا بار گولڈ کے 120 ویں شوروم کا فہالیل کویت میں کرینہ کپور کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا تھا ۔ کرینہ کپور مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں ۔۔