حیدرآباد 21 مارچ (پریس نوٹ ) مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے ایک باوقار شاپنگ فیسٹیول ‘مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس فیسٹیول منایا گیا جس میں خریداری کرنے والے کسٹمرس کو 50 کیلو گرام تک سونے کے اشورڈ گفٹس اور انعامات دیئے گئے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے اس کے سوماجی گوڑہ شورم پر ایک کلو گرام سونے کا بمپر انعام اس کے ونر مسز وجیہ بالا کو دیا گیا ۔ یہ انعام انہیں تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی اور پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راو اور وزیر آبکاری و نشہ بندی ‘اسپورٹس اینڈ یوتھ سرویسس مسٹر ٹی پدما راؤ گوڑ کے ہاتھوں دیا گیا ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے تلگو سال نو اگادی اور آنیو الے اکشے ترتیا کے موقع پر پرکشش پراڈکٹس کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس جو کہ ایک بھروسہ مند جیولیری برانڈ ہے ‘مالا بار گروپ آف کمپنیز کی فلیگ شپ کمپنی ہے اور صرف BIS ہال مارکڈ 916 گولڈ ‘آئی جی آئی سرٹیفائیڈ ڈائمنڈ جیولری ‘PGI کے مصدقہ پلاٹینم جیولری اور ہال مارکڈ سلور جیولری ہی کو فروخت کرتی ہے۔