ماسکو میں پاک ۔ روس مذاکرات

اسلام آباد ؍ ماسکو ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے وزیرخارجہ روس سرجی لاؤروف سے ماسکو میں چہارشنبہ کے دن ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے افغان امن مذاکرات میں پیشرفت اور تازہ ترین علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے بیرونی دورہ کے آخری مرحلہ پر شاہ محمود قریشی آج صبح ماسکو پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اور علاقائی صورتحال اور خاص طور پر افغانستان امن مذاکرات اور سمجھوتے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT