دمشق26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)شام کے سفیر برائے اقوام متحدہ بشر جعفری ماسکو میں مقرر امن مذاکرات میں سرکاری وفد کے سربراہ ہوں گے ۔ ایک حکومت روزنامہ کی خبر کے بموجب وفد چہارشنبہ کے دن مذاکرات میں شامل ہوگا ۔ جبکہ ابتدائی تبادلے خیال میں اپوزیشن شرکت کرے گا جو پہلے دو دن جاری رہیں گے ۔ روزنامہ الوطن کی خبر کے بموجب وزیر خارجہ کے مشیر اعلی احمد آرنوس ولید معلم وفد میں شامل دیگر چھ افراد میں سے ایک ہوں گے ۔ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد کا پتہ چہارشنبہ تک نہیں ہوسکے گا ۔ یہ اجلاس ماسکو یا دمشق میں بعد میں مقرر مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا ۔