ماسٹر جمیل کی امریکہ میں کامیابی کا سلسلہ جاری

حالیہ انٹرنیشنل کراٹے اینڈ کنگ۔فو مقابلوں میں 4 تمغے جیتے
حیدرآباد ، 28 نومبر (ای میل) ’’کے ٹی او سی‘‘ انٹرنیشنل کراٹے اینڈ کنگ۔فو کامپٹیشن 2015ء گزشتہ دنوں امریکہ میں نیویارک سٹی کے کوئنس کالج میں منعقد ہوئے۔ یہ ایونٹ ’’چمپینس آف آل نیشنس‘‘ کا رہا، جو حالیہ انٹرنیشنل ٹورنمنٹس میں چمپینس بنے۔ مختلف ملکوں جیسے امریکہ، چین، سری لنکا، پاکستان، یو کے، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، کوریا، جاپان وغیرہ سے لگ بھگ 800 مارشل آرٹس اسٹوڈنٹس حصہ لئے۔ ہندوستان سے نمائندگی تلنگانہ کے ماسٹر جمیل خان نے کی۔ انھوں نے عمر کے زمرہ 40-49 کے تحت بلیک بیلٹ سینئر کے چار ایونٹس میں مسابقت کی۔ ماسٹر جمیل نے 1 گولڈ میڈل، 1 سلور اور 2 برونز میڈلس جیتے۔ ماسٹر جمیل نے بطور خاص ’’سٹی ہائٹس ہومس اینڈ ریزارٹز پرائیویٹ لمیٹیڈ‘‘ (لکڑی کا پل، حیدرآباد) والوں کا شکریہ ادا کیا، جن کی اسپانسرشپ نے اس انٹرنیشنل مارشل آرٹس ایونٹ میں اُن کی شرکت اور کامیابی یقینی بنائی۔