آکلینڈ۔26فبروری( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے عظیم بیٹسمین مارٹن کرو کو ہفتہ کو یہاں منعقد شدنی نیوزی لینڈ بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے دوران آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا ۔ 52سالہ کرو بلڈ کینسر سے صحت یاب ہوئے ہیں اور وہ اس دوران ہال آف فیم میں شامل کئے جانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں ‘ کیونکہ گذشتہ دنوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انیل کمبلے اور آسٹریلیا کے بیٹی ویلسن کو یہ اعزاز دیا گیا ۔