حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ماروتی سوزوکی نے حیدرآباد میں آرام دہ آٹو میٹکس گیر منتقلی ٹکنالوجی سے لیس Alto K10 کو روشناس کیا ہے ۔ اس کی قیمت 3.18 تا 3.95 لاکھ ( ایکس شوروم ) حیدرآباد ہوگی ۔ اس کا مائیلج 24.07 کلومیٹر فی لیٹر ۔ یہ 998 سی سی پٹرول سے چلنے والی کار ہوگی ۔ کار چھ رنگوں میں ہوں گے ۔ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر سی وی رمن نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کمپنی مزید ماڈلس کو متعارف کروائے گی ۔۔