ماررک ٹیلر ڈائرکٹرکے عہدے سے مستعفی

سڈنی۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ آسٹریلیا چیئرمین ڈیوڈ پیور کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مارک ٹیلر بھی بال ٹیمپرنگ تنازعہ کے باعث کرکٹ آسٹریلیا بورڈ ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ پیور نے گزشتہ ہفتے عہدہ چھوڑا تھا جس کے بعد ٹیلر کو چیئرمین کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا لیکن انہوں نے اپنے ہی عہدے کو خیرباد کہہ دیا ہے۔