بھوپال۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لگ بھگ 30 سال کا عرصہ گزرچکا کہ آنجہانی مادھورائو سندھیا کو چیف منسٹر مدھیہ پردیش کا عہدہ ملتے ملتے رہ گیا تھا اور آج تاریخ نے خود کو دہرایا جب ان کے بیٹے جیوتر آدتیہ کے لیے ’’بہت قریب مگر بہت دور‘‘ والا معاملہ پیش آیا۔ 1989ء میں مادھو رائو ایسا لگا کہ سی ایم بن جائیں گے لیکن سینئر لیڈر ارجن سنگھ نے مخالفت کی تھی اور موتی وورا کو چیف منسٹر بنادیا گیا۔ گزشتہ روز جیوترآدتیہ کے پاس بھی سی ایم بننے کا موقع آیا لیکن مسابقت میں 72 سالہ کمل ناتھ آگے نکل گئے۔