ماؤیسٹوں کا کھمم میں معمولی دھماکہ

حیدرآباد 26 جون ( پی ٹی آئی ) کھمم ضلع میں ماؤیسٹوں نے لب سڑک ایک معمولی دھماکہ کیا تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ معمولی نوعیت کا دھماکہ تھا جس میں دھماکو مادہ ایک ٹفن باکس میں رکھا گیا تھا جو کل رات چیرلہ روڈ پر پھٹ پڑا ۔ پولیس کے بموجب اس دھماکہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ یہاں قریب میں برقی وائر اور پائپ بھی دستیاب ہوا ہے اور کچھ پوسٹرس بھی ملے ہیں ۔