ماؤنٹ مرسی اسکول کا اسپورٹس ڈے

حیدرآباد۔29ڈسمبر ( راست ) ماؤنٹ مرسی اسکول کا سالانہ اسپورٹس ڈے بابوخان اسٹیٹ ایرینا کوکا پیٹ میں منعقد ہوا جس میں انٹرنیشنل کراٹے چمپئن سیدہ فلک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے شاندار اسپورٹس ڈے کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دینے کے علاوہ طلبہ کو اپنے تجربات سے واقف کرواتے ہوئے انہیں مفید مشورہ دیئے ۔ اس موقع پر سید ہدایت اللہ پیرزادہ ‘ جاوید ھود‘ ضیاء الدین نیر‘ افتخار حسین ‘ سید عبدالمتکبر‘ محترمہ فاطمہ فاروقی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔