مئیپن سٹہ بازی میں ملوث : سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔22جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کے مقدمہ پر آج سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ این سرینواسن کے داماد گروناتھ مہئپن سٹہ بازی میں ملوث تھے جبکہ ان کے ہمراہ راج کندرا اپنی ٹیموں کے عہدیدار بھی ہیں ۔ سپریم کورٹ نے مزید کہا ہے کہ بی سی سی آئی کی تقاریب عوامی تقاریب ہیں لہذا انہیں قانون کی پاسداری کرنی ہوتی ہے ۔ بی سی سی آئی کے صدر این سرینواسن کے متعلق تاہم عدالت نے کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرینواسن اس معاملے کے پردہ پوشی کے ملزم بنیں ہیں ۔ قبل ازیں 17ڈسمبر کو گذشتہ سنوائی میں ٹی ایس ٹھاکر اور ایف ایم آئی خلیفہ اللہ نے اس مقدمہ پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ یاد رہے کہ مڈگل کمیٹی نے سپریم کورٹ میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ دو مختلف حصوں میں داخل کی تھی جس میں ایک حصہ کھلاڑیوں کے متعلق اور دوسرا حصہ ٹیم کے عہدیداروں کے کردار کے متعلق تفصیلات پر مبنی تھا ۔