شمس آباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 50 لاکھ روپئے مالیتی سونے کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایر کسٹمس یونٹ کے عہدیداروں نے قطر سے آنے والے ایک مسافر عبدالقادر محمد فیض کو روک کر اس کے ہینڈ بیاگ سے 1.9 کیلو سونے کے بسکٹ برآمد کئے ۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے سونے کو ضبط کرلیا ۔ آر منوہر ایڈیشنل کمشنر کسٹمس ای وی این ریڈی ڈپٹی کمشنر آر کلیان اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ، کرشنا راؤ ، انور محی الدین ، شیخ حسین ، ایم پرتاپ ریڈی نے کارروائی کی ۔