لی نا دوسرے مقام پر پہنچنے والی پہلی ایشیائی کھلاڑی

سنگاپور۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کی ٹینس اسٹار لی نا نئی عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور وہ ایشیا کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جو درجہ بندی میں اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ ان کی ہم وطن پینگ شوئی ویمنز ڈبلز میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ سنگلز میں پہلے نمبر پر بدستور امریکہ کی سرینا ولیمس فائز ہیں۔
سچن، مرلی ،وارن اور کیلس کرکٹر آف جنریشن ایوارڈ کیلئے نامزد
نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) معروف کرکٹ ویب سائٹ نے اپنی 20ویں سالگرہ کے موقع پر کرکٹر آف دی جنریشن ایوارڈس کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نامزد کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، ہندوستان کے سچن تنڈولکر، وریندر سہواگ، سری لنکا کے متھایا مرلی دھرن،آسٹریلیا کے شین وارن اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس شامل ہیں۔

جرمنی سوچی اولمپکس کے میڈلس میں پہلے مقام پر
سوچی۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سوچی ونٹر اولمپکس میں مینز لارج ہل اس کی جمپنگ فائنل میں پولینڈ کے کیمل اسٹوچ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ میڈلس کی فہرست میں جرمنی سات گولڈ میڈل کے ساتھ بدستورسرفہرست ہے۔ سوچی میں ونٹر اولمپکس میلے میں دلکش مقابلے جاری ہیں۔ مینز لارج ہل اسکی جمپنگ فائنل میں پولینڈ کے کیمل اسٹوچ نے جاپانی حریف سے گولڈ میڈل چھین لیا۔ جبکہ جاپان کے کینوریاکا کاسائی سلور میڈل جیت سکے۔ مینز اسکلیٹن کے فائنل میں الیگزینڈر ٹریٹیاکی رن شاندار رہی۔