جنیوا، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی اگرچہ رواں برس بیلون ڈی آرڈر ایوارڈ سے محروم ہو گئے لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کے سب سے قیمتی فٹبالر کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یو این پی کے مطابق یہ انکشاف مارکیٹ اسٹڈی میں کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم سی آئی ای ایس فٹبال آبزرویٹری کے مطابق میسی کی موجودہ قدر حریف کرسٹیانو رونالڈو سے دگنی 216 ملین یورو ہے۔ پرتگالی اسٹار کی ویلیو 114 ملین یورو بتائی گئی ہے۔ ریال میڈرڈ نے گزشتہ سیزن میں انگلش کھلاڑی گیراتھ بیل کو ریکارڈ 100 ملین یورو کے عوض معاہدہ دیا۔ رپورٹ کے مطابق بیل کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 37 ملین یورو اسپینی کلب کی جانب سے دی جانے والی رقم سے بہت کم ہے۔