لیونل میسی میچ کے دوران زخمی ‘ دو ماہ تک میدان سے باہر رہیں گے

میڈریڈ 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بارسیلونا کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی میچ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں اور وہ تقریبا دو مہینے میدان سے باہر رہیں گے ۔ ایک اور میچ میںرئیل میڈریڈ نے ملاگا کے خلاف کسی گول سے عاری میچ میں ڈرا پر اکتفا کیا ہے ۔ ولا رئیل اب لا لیگا میں پوائنٹس کے اعتبار سے سر فہرست ہے ۔ بارسیلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی اس وقت زحمی ہوگئے جب وہ بال کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ وہ کچھ دیر علاج کے بعد دوبارہ میدان پر واپس ہوئے تھے لیکن پھر انہیں واپس جانا پڑا کیونکہ وہ دوڑ میں تکلیف محسوس کر رہے تھے ۔ بارسیلونا کے سربراہ لوئی انرک نے کہا کہ فٹبال میں کھلاڑیوں کا زخمی ہونا افسوس کی بات ہوتا ہے اور یقینی طور پر ایک اسٹار اسٹرائیکر کا زخمی ہونا زیادہ تکلیف کا باعث ہوتا ہے لیکن یہ فٹبال ہے اور اس میں ایسا ہوتا رہتا ہے ۔

سابق اسٹار انگلش فاسٹ بولر
فرینک ٹائیسن کا انتقال
برسبین 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے سابق ٹسٹ بولر فرینک ٹائسن کا آج انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 85 سال تھی ۔ وہ کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین بولر سمجھے جاتے تھے ۔ آسٹریلیا کے اسٹار بلے باموں ڈونالڈ براڈ مین اور رچی بینو نے ٹائسن کو سب سے تیز گیند باز قرار دیا تھا ۔ ان کو اکثر ٹائیفون کے نام سے بھی جانا جاتا تھا ۔