لیورپول نے چھٹی مرتبہ چمپینس لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

لندن۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام)لیورپول نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو 2-0 سے ہرا کر چھٹی مرتبہ چمپینس لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ محمد صلاح اور اوریگی نے گولز اسکورکئے۔ لیور پول یورپیئن چمپین بن گئی، چمپینس لیگفائنل میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کو شکست دے دی۔ میڈریڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں لیور پول کو کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں پنالٹی ملی جس میں اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے گول داغ دیا۔ ٹوٹنہم کے کھلاڑیوں نے لیورپول کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے لیکن گول کرنے میں ناکام رہے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں ڈی ووک اوریگی نے گول کرکے ٹیم کو 2-0 سے فتح دلادی۔ چھٹی مرتبہ ٹائٹل جیتنے پرکھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔