لیموں کا مخصوص طریقہ سے استعمال آپ کو خوبصورت بناسکتا ہے

چہرے کی خوبصورتی بڑھانے یا رنگ نکھارنے اور کیل مہاسوں وغیرہ کے خاتمہ کے لئے بھی لیموں ایک بے حد مفید چیز ہے۔ اس کے استعمال سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے اور جِلد ریشم کی طرح ملائم ہوجاتی ہے۔ چہرے کے داغ دھبوں اور کیل جھائیوں کو دُور کرنے کے لئے گلیسرین ایک چھٹانک لے کر اس میں عرق لیموں تازہ بارہ گرام اور کاربلک ایسڈ بیس قطرے ملاکر رکھیں۔ دوا تیار ہے۔ جب دوا استعمال کرنی ہو تو پہلے بوتل کو خوب ہلائیں۔ اسے روزانہ صبح اور رات سوتے وقت چہرے پر مالش کرکے چند منٹ بعد گرم پانی سے دھولیں۔ چند ہی دنوں میں چہرے کے تمام داغ دھبے اور کیل جھائیاں وغیرہ دُور ہوکر حُسن و خوبصورتی دوبالا ہوجائے گی۔