نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ان اطلاعات کے دوران کہ لیفٹیننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ صدر جمہوریہ ہند کو حکومت کی تشکیل کے بارے میں مکتوب تحریر کرنا چاہتے ہیں، عام آدمی پارٹی نے آج ان پر اپنی تنقید میں شدت پیدا کردی۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر قائد اور رکن اسمبلی منیش سیسوڈیا نے کہا کہ یہ لیفٹیننٹ گورنر نہیں بلکہ ان کے پردے میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ ہیں جو فیصلے کررہے ہیں۔ یہ مرکز نہیں جو دہلی پر برسراقتدار ہے، لیکن بی جے پی گورنر کی آڑ میں ریاست پر حکومت کررہی ہے۔