نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کجریوال حکومت کے ساتھ سخت تنازعہ کے بعد لیفننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ نے ایسا معلوم ہوتا ہیکہ اپنا موقف نرم کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے چیف منسٹر اروند کجریوال کے اختیارات میں کمی کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ ساوتی مالی وال کے تقرر کی فائل کو منظوری دے دیں گے بشرطیکہ اسے مناسب انداز میں ان کے پاس پیش کیا جائے۔ تاہم گورنر نے کجریوال پر تنقید کی کہ انہوں نے اپنے مکتوب میں جو انہیں کل روانہ کیا گیا تھا، وزیراعظم نریندر مودی کے ’’نامناسب‘‘ حوالے دیئے ہیں۔ کجریوال نے کل نجیب جنگ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے اشاروں پر کام کررہے ہیں۔
اموات پر سیاست کجریوال کا طریقہ کار : بی جے پی
نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈا ٹ کام) بی جے پی نے آج عام آدمی پارٹی حکومت پر اس کے نئے اتحاد کی بنیاد پر جو 19 سالہ لڑکی کی موت کے حادثہ کے بارے میں ہے، کہا کہ اموات پر سیاست چیف منسٹر اروند کجریوال کا آج کل طریقہ کار بن گیا ہے۔